23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںآئیسکو نے نادہندہ ادروں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز...

آئیسکو نے نادہندہ ادروں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو )نے سرکاری اور نیم سرکاری نادہندہ ادروں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے۔ آئیسکو کمرشل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں نے آئیسکو کو مجموعی طور پر 22 ارب 22 کروڑ 30 لاکھ کے واجبات ادا کرنے ہیں جس میں سے ایم ای ایس 6 ارب 65 کروڑ 90 لاکھ ، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے 5 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ ، سی ڈی اے پاک سیکرٹریٹ 1 ارب 34 کروڑ 70 لاکھ ، سی ڈی اے کیبنٹ سیکرٹریٹ 15 کروڑ 40 لاکھ ، سی ڈی اے پی ایم سیکرٹریٹ 21 کروڑ 70 لاکھ، سی ڈی اے چیئرمین سینیٹ 8 کروڑ 80 لاکھ ، کینٹ بورڈ چکلالہ 2 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ، واسا 1 ارب 87 کروڑ 70 لاکھ، فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام سرکاری ہسپتال 48 کروڑ 90 لاکھ،

فیڈرل پولیس 38 کروڑ 70 لاکھ، کینٹ بورڈ راولپنڈی 31 کروڑ 40 لاکھ، منسٹری آف ریلوے 30 کروڑ 30 لاکھ، ٹی ایم اے راول ٹاؤن 26 کروڑ 60 لاکھ، وزارت داخلہ 24 کروڑ 40 لاکھ، پی ڈبلیو ڈی 23 کروڑ 30 لاکھ، پنجاب ہیلتھ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ 19 کروڑ 50 لاکھ، پنجاب پولیس 18 کروڑ 60 لاکھ، ٹی ایم اے مری 18 کروڑ ، پارلیمنٹ لاجز 12 کروڑ 70 لاکھ ، پنچاب جیل اینڈ کنویکٹ سیٹلمنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ، منسٹری آف ایجوکیشن 7 کروڑ 60 لاکھ، منسٹری آف ہیلتھ 7 کروڑ 30 لاکھ ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی 6 کروڑ 70 لاکھ، ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک 6 کروڑ 30 لاکھ، ٹی ایم ایل حسن ابدال 6 کروڑ 30 لاکھ، پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن 6 کروڑ 30 لاکھ ،

- Advertisement -

چیف کمشنر اسلام آباد 6 کروڑ 30 لاکھ ، ایف ڈبلیو او 6 کروڑ 10 لاکھ، جی ایم ہائیڈل 4 کروڑ 90 لاکھ، ٹی ایم اے اٹک 4 کروڑ 60 لاکھ، کینٹ بورڈ اٹک 3 کروڑ 40 لاکھ، ایف آئی اے 3 کروڑ 30 لاکھ، ٹی ایم اے پی ڈی خان 3 کروڑ 30 لاکھ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی 2 کروڑ 80 لاکھ، ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی 2 کروڑ 80 لاکھ ، ٹی ایم اے جہلم 2 کروڑ 70 لاکھ ، منسٹری آف حج اینڈ اوقاف 2 کروڑ 70 لاکھ جب کے ہیلتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم2 کروڑ 40 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے تمام آپریشن سرکلز انچارج کو ہدایات جاری کی ہیں کے وہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں اداروں کے سربراہان سے ملاقات کریں ۔ آئیسکو چیف نے کہا کے مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے آئیسکو کسٹمر سروسز ڈائریکٹر کے فون نمبر 0519252906 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582180

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں