آئیسکو نے (کل) بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا

231
IESCO

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) جمعرات کے روز لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔

بدھ کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 4 اپریل کی صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک اسلام آباد سرکل،ریحارہ،جی او آر، اسلام آباد کلب ون ، شہزاد ٹائون، محفوظ شہزاد، سکیم ٹو ، فلٹریشن پلانٹ، بنی گالہ ، اتھال، شاہ پور، تریٹ، ٹی اینڈ ٹی، این آئی ایچ، بھا رہ کہو ون اینڈ ٹو، آئی الیون ٹو فیڈرز ، راولپنڈی سٹی سرکل،شمس آباد،شکریال،اوجڑی کیمپ ،نورا روڈ،کٹاریاں،بنی فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،عسکری 7، سرسید روڈ، ایف ایف سی، خادم حسین روڈ، آدم جی روڈفیڈرز، اٹک سرکل،مشتاق شہید، جلالہ فیڈر ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ کے مطابق وقت سے قبل مرمتی کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے