آئیسکو کا ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

9
Power outage
Power outage

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ریجن میں جاری سسٹم مینٹیننس کی وجہ سے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

23جون صبح08:00 بجے سے دن01:00بجے تک،اسلام آباد سرکل،اپر ٹوپہ،پتریاٹہ،پی اے ایف فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،سیکٹر۔IV،ائر پورٹ سوسائٹی،گلشن آباد،امیر حمزہ فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،رحمت آباد۔I،ڈیفنس روڈ،ہمایوں۔I،روز لائن،اڈیالہ،کلیال،ہمایوں روڈ،بینک روڈ۔I،نیو روات فیڈرز،اٹک سرکل،ملہوالی،سٹی،سونی،مسلم ٹائون،کھڑپہ فیڈرز،جہلم سرکل،قاضیاں،اسلام پورہ،کنگر ٹھاٹی،ثنا اللہ،سی ایم ایچ،مشین محلہ فیڈرز، صبح05:00 بجے سے دن 12:00بجے تک،چکوال سرکل،پکھوال، بھڈیال فیڈرز،

صبح07:00 بجے سے دن11:00بجے تک، اسلام آباد سرکل،گولڑہ۔II، درگاہ، فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،پڑیال،جاپان روڈ،جناح۔I&II فیڈرز،راولپنڈی سٹی سرکل،اظہر آباد،گولڑہ،زرکون ہائٹس فیڈرز، صبح05:00 بجے سے 09:00بجے تک،چکوال سرکل، جلال پور،عبداللہ پور فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔