آئیسکو کا صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے کھلی کچہری کا شیڈیول جاری

105

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بہتر آگاہی اور ان کے بروقت ازالے کو ممکن بنانے کے لیے آئیسکو انتظامیہ نے تمام آپریشن سرکلز میں جمعرات 25 جولائی کی صبح 10 سے دن 12 بجے تک کھلی کچہریوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

ترجمان آئیسکو کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ایس ای اسلام آباد سرکل آئیسکو سب ڈویژن I-10 اسلام آباد، ایس سی راولپنڈی سٹی سرکل آئیسکو ٹینچ بھاٹہ سب ڈویژن راولپنڈی، ایس سی راولپنڈی کینٹ سرکل آئیسکو سواں سب ڈویژن راولپنڈی، ایس ای اٹک سرکل آئیسکو سب ڈویژن حضرو، ایس ای جہلم سرکل آئیسکو سب ڈویژن سنگھوئی اور ایس ای چکوال سرکل، آئیسکو اظہر شہید سب ڈویژن چکوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے جن کی براہ راست نگرانی چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان کریں گے۔ صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل کے حل اور تجاویز کے لئے کھلی کچہریوں میں شرکت کریں۔ مزید معلومات کے لئے کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 34-9252933-051 پر رابطہ کریں۔