آئیسکو کامختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے پیش نظر بجلی بندش کا شیڈول جاری

66
آئیسکو کامختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے پیش نظر بجلی بندش کا شیڈول جاری

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نےضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے (کل) پیر کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے۔آئیسکو ترجمان کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

آئیسکو کے مطابق 25 ستمبر صبح 8بجے سے دن 1 بجے تک ،اسلام آباد سرکل،انگوری،این سی پی،منگیال،شاہدرہ،شاہ پور،خیابان اقبال،پیر سوہاوہ، قائد اعظم یونیورسٹی،پنجاب ہائوس، بری امام،منڈالہ،اتھال،این آئی ایچ، سوہدرن روڑ،کامسٹ،چھٹہ بختاور،پارک انکلیوژ،لہتراڑ روڑ،ترامڑی،آئی ایس آئی،رہاڑہ،پی ایچ اے،کری روڑ، سی ایم پاک زونگ،آئیسولیشن ہسپتال فیڈرز،صبح 7 بجے سے دن 12 بجے تک،اسلام آباد سرکل،ایس ای ایس، فضل گھی،این ڈی سی ۔I، H-11/4،I-10/2،نیو ایکسچینج،کڈنی سینٹر،ڈاکٹر اے کیو خان،اسلامک یونیورسٹی،بحریہ یونیورسٹی،G-10/1،G-10/2،G-10/4،G-9/1، سی ڈبلیو او،وحید آباد فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،پنڈ ہون،I-14/3،نون،I-16/1،ایچ پی ٹی ریڈیو پاک، لکھو روڑ، امیر حمزہ،آفیسر کالونی،

ڈھوک نجو،راجہ سلطان،عید گاہ فیڈرز ، اٹک سرکل، ایچ ایم سی روڑ، ٹیکسلا،شیر شاہ سوری،پنڈ پران،ویلی،گلشن صحت،سنگجانی،شاہ اللہ دتہ،اے ڈبلیو ٹی۔4،ایم وی سی ایچ ایس،ایم پی سی ایچ ایس بی۔17،پسوال،سرائے خربوزہ،قطبال،مورت،فتح جنگ رورل، شکردرہ،کامرہ رورل،مانسر،گوندل،حاجی شاہ،حمید فیڈر،چکوال سرکل، کچہری،پی ڈی خان،دولتالہ،ڈیرا مسلم،رمن،نشان حیدر فیڈر،جہلم سرکل،عباس پورہ، اجمل شہید،F-7کچہری،سنگھوئی،چوٹالہ فیڈرز ا ور گردونواح بند رہیں گے۔

آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے اورگردونواح کی بجلی بند رہے گی۔