23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ، 228 صارفین پکڑ...

آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ، 228 صارفین پکڑ لئے، 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

- Advertisement -

اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ، چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،کمپنی کی جاری مہم کے دوران فیلڈ فارمیشنز نے بجلی کا غیر قانونی استعمال کرنے والے 228 صارفین پکڑ لئے ۔ ترجمان آئیسکو کے منگل کو جاری بیان کے مطابق پکڑے جانے والے صارفین کو 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔

آئیسکو کی جانب سے جاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 228 بجلی چور پکڑے گئے اور تقریبا ایک کروڑ 96 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ ترجمان آئیسکو راجہ عاصم نے بتایا کہ ٹوٹل 228 میں سے 197 گھریلو 20 کمرشل 3 زرعی اور 8 انڈسٹری کے کنکشنز شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف تھانوں میں درخواستوں کا اندراج کروایا جا رہا ہے اور بجلی چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ آخری بجلی چور کے خاتمے تک جاری رہے گا کیونکہ بجلی چوری کا خاتمہ روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔

انہوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں پاکستان اور آئیسکو کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کو بجلی چوری کرتے یا اس کی معاونت دیتے ہوئے دیکھیں تو اس کی فوریاطلاع انسداد بجلی چوری ڈائریکٹوریٹ کے انچارج ایڈیشنل منیجر نوید اقبال کے موبائل نمبر 5991304-0319 پر دیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ ایس ڈی او آفس ، ہیلپ لائن نمبر 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل آئیسکو اسلام آباد کے نمبر 34-9252933-051 پر بھی بجلی چوری کی اطلاع دی جا سکتی ہے ، اطلاع دینے والے کے کوائف مکمل صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389827

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں