28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں...

آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 147 بجلی چوروں کو جرمانے

- Advertisement -

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) ڈاکٹرمحمد امجد خان نے کہا ہے کہ بجلی چور ملک ، عوام اور اداروں کے روشن مستقبل میں بڑی رکاوٹ ہیں ، بجلی چوری کے ناسور کے خاتمے کے لئے ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ٹیموں کی ریجن بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ۔

ترجمان آئیسکو نے بدھ کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈیٹیکشن ٹیموں نے تمام سرکلز میں 7 ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے،دوران چیکنگ مزید 147 بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا جن میں 143 میٹرز سلو جبکہ 4 میٹرز سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی لی جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آئیسکو کے جاری آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ، 39 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے اور کچھ بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ۔

- Advertisement -

ترجمان آئیسکو نے کہا کہ آخری بجلی چور کے پکڑے جانے تک کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ترجمان آئیسکو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مہم کو 100 فیصد کامیاب بنائیں گے، آپریشن کے دوران آئیسکو ڈیٹیکشن ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین بجلی چوری کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 118 یا 05192529330 پر دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417523

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں