اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):آئیسکو کے 132 کے وی گرڈ سٹیشن سواں سے نکلنےوالے11 کے وی فیڈرز کی ڈکٹ لائن میں آتشزدگی سے روات ، کورنگ مورگاہ سب ڈویژن کے 19 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں ۔منگل کوآئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں جیل پارک-1، آر سی سی آئی ایکسپریس ، زیٹا مال-1 ، پنڈی بورڈ ، فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال ، زراج -2 ، سواں، ای او ڈبلیو ایچ ایس ، آئی سی ٹی، پارک ویو ،زراج-1، ولائیت کمپلیکس ، ہمک، عمارات ، موہڑہ نگڑیال ، ماڈل ٹاؤن ، ایکس لائیر کالونی ، ڈھوک اعوان اور کار چوک بھی شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر متاثرہ فیڈرز کا لوڈ عارضی طور پر متبادل فیڈز پر منتقلی کا کام جاری ہے۔آئیسکو کی جی ایس او اور آپریشنل ٹیمیں جلد از جلد بجلی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599424