آئیسکونے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکونے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

179
IESCO

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق ضروری مرمت اور تعمیراتی کام کی وجہ سے ( کل) جمعہ 27 ستمبرکو صبح7بجے تا دن12بجے تک اسلام آباد سرکل،بہارہ کہو۔I،بہارہ کہو۔II فیڈرز ، راولپنڈی کینٹ سرکل،جاپان روڈ،جناح۔I،جناح۔II،شاہ پور، ڈھوک نور فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل،G-15،مسلم ٹائون فیڈرز،اٹک سرکل،مقصود شہید فیڈرا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔