آئینی مدت پور ی کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے،چوہدری محمدسرور

41

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ٹکرائو اور محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے اپوزیشن جماعتوں کوٹکرائو اور سڑکوں پر احتجاج کی پالیسی اپنانے کی بجائے عام انتخابات 2023کا انتظار کر نا چاہیے’عوام نے تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے ‘آئینی مدت پور ی کر نا تحر یک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے ‘حکومت عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

وہ گور نر ہائوس لاہور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں قانون سازی ، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔ ملاقات کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے تمام تر دعوئوں کے باوجود تحر یک انصاف کی حکومت تین سال سے زائد کا عرصہ مکمل کر چکی ہے انشا اللہ باقی سال بھی گزار جائیں گے اور عام انتخابات2023میں ہی ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ حکومت کا انتخاب کر یگی اپوزیشن جماعتیں پہلے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کر چکی ہیں مگر حکومت ان سے خوفزدہ نہیں ہوئی کیونکہ کوئی شک نہیں

اپوزیشن جماعتیں خود تقسیم ہیں انکے پاس کوئی ویژن نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں آئندہ عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات پر کام کر رہی ہے او ر ہم بار بار اپوزیشن جماعتوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دیں مگر اپوزیشن نہ صرف انتخابی اصلاحات کے معاملے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے بلکہ اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے میں بھی اپوزیشن جماعتیں رکاوٹ بن رہی ہیں جو کسی صورت ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے اورانشا اللہ دسمبر2021تک پنجاب کے ہر فرد کو انصاف صحت کارڈ کی سہولت بھی میسر آجائے گی اور عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کیلئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1500فلٹر یشن پلانٹس پر کام جاری ہے ۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کا حکومت کے خاتمے کا خواب پہلے پورا ہو ا نہ ہی اب ہوگا۔ اتحادی جماعتیں اور عوام حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ۔عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے اور ملک کو مسائل سے مکمل نجات دلائیں گے ۔