
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے آئیڈیاز 2018 کے تیسرے روز غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتیں کیں۔ فلپائن، کویت، مصر، نائیجیریا اور یونان کے مندوبین سے ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق غیر ملکی مندوبین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعاون، بحری امور اور تربیت کے حوالے سے اشتراک پر بات چیت ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف نے غیر ملکی مندوبین سے ملاقاتوں کے بعد مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔