آئیگا نتالیہ نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ٹاپ 16رائونڈ میں جگہ بنا لی

127
Iga Natalya Svitek

روم ۔13مئی (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا نتالیہ سویٹیک نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں جگہ بنا لی ۔ انہوں نے تیسرے راؤنڈ میں قزاخستان کی حریف کھلاڑی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔امریکا کی کوکوگف اور میڈیسن کیز بھی اپنے اپنے میچ جیت کر ٹاپ 16 راؤنڈ میں پہنچ گئیں ۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی آئیگا نتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی حریف کھلاڑی یولیا انٹونونا پوٹینسیوا کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ حاصل کی ۔

امریکا کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے رومانیہ کی حریف کھلاڑی جیکولین ایڈینا کرسٹیان کو 1-6، 6-0 اور 3-6 سے ہر اکر پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں امریکی کی ہی میڈیسن کیز نے برازیلین حریف کھلاڑی مایا حداد بیٹریز کو شکست دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔