آب و ہوا میں موجود نمی رس چوسنے والے کیڑوں اور سبز تیلے کے حملے کا باعث بن سکتی ہے،ماہرین پلانٹ پروٹیکشن

139

فیصل آباد۔ 19 اگست (اے پی پی):ماہرین پلانٹ پروڈیکشن نے کہاہے کہ آب و ہوا میں موجود نمی رس چوسنے والے کیڑوں اور سبز تیلے کے حملے کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکار لشکری سنڈی کے انڈے یا چھوٹی سنڈیاں نظر آنے پر فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں اور جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب بھی توجہ دیں کیونکہ موسم برسات کے دوران کھیتوں میں جڑی بوٹیوں کی بہتات ہو جاتی ہے جس پر نقصان رساں کیڑے تیزی سے پرورش پاتے ہیں جو بعد ازاں کپاس کی فصل کو بھی تباہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم برسات کے دوران کپاس اور دھان کی فصل پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے،اگر کپاس کی فصل پر کیڑے مکوڑوں، سنڈیوں کا حملہ بڑی ٹکڑیوں کی صورت میں ہو تو کھیت کے اس حصہ کی نشاندہی کرکے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کاسپرے یقینی بنایاجائے تاکہ کیڑ ے مکوڑوں کے حملے کو نقصان کی معاشی حد تک پہنچنے سے بچانا ممکن ہو سکے۔