آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

67
Water situation
Water situation

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ۔ پیر کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 13700کیوسک اور اخرج 3000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6000 کیوسک اور اخراج6000 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد7300کیوسک اور اخراج100کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد6300کیوسک اور اخراج6300کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1432.43 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.856 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1112.95 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.620 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 642.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.068 ملین ایکڑ فٹ ہے۔