آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

63
Water situation
Water situation

اسلام آباد ۔ 26جون (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 183700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 93900کیوسک اور اخراج93900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد49600کیوسک اور اخراج25 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد82100کیوسک اور اخراج51 ہزار کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1452.72 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.311 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1212.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.179 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.147 ملین ایکڑ فٹ ہے۔