آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

133

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 209900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 40 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 51600 کیوسک اور اخراج 51600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 28700 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 55400 کیوسک اور اخراج 24200 کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1479.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.424 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1231.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.499 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.163 ملین ایکڑ فٹ ہے۔