آج افواجِ پاکستان کی بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، بلاول بھٹو زرداری کا یوم تشکر پر پیغام

155
Bilawal Bhutto Zardari

کراچی۔ 16 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کے موقع پر پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ جب بھی وطن عزیز کی بقا پر حرف آیا، ہم سب اسی طرح متحد اور بلند حوصلہ رہیں گے۔

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے خطے میں بھارت کی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ثابت ہوچکا ہے کہ فضاؤں سے سمندروں تک اور بلندوبالا پہاڑوں سے میدانوں تک پاکستان کی برتری ہے،بھارت کے بزدلانہ حملے کی ناکامی نے پوری دنیا میں ہندوستانی حکومت کو رسوا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ہیں مگر ہم سے جو ٹکرائے گا، اس کو کاری جواب ملے گا، انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناقابل برداشت ہے، ہم اپنے آبی حقوق پر حملے کا دفاع کریں گے۔