اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ آج (جمعہ)رات8 بجے سے بسلسلہ روڈ مینٹیننس متعدد موٹرویز بند رہیں گی۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم-1 ( پشاور تا اسلام اباد)، ایم-2( لاہور تا اسلام اباد)، ایم -3( لاہور تا عبدالحکیم)، ایم-4 (پنڈی بھٹیاں تا ملتان)، ایم-11 ( سیالکوٹ تا لاہور)، ایم-14 (یارک تا ہکلہ) بوجہ روڈ مینٹیننس رات 8 بجے سے بند رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ موٹر ویز اور ہائی ویز کی تازہ ترین صورتحال نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ٹال فری ہیلپ لائن 130 اود موٹروے پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈل سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔