اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی انرجی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے،
خصوصاًپنجاب کی انڈسٹری کو تیسری دفعہ وزیراعظم بننے کیلئے نون لیگ نے جس طرح ذبح کیا آج اس کا ازالہ ہوا ہے۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ملک میں گیس کی فراہمی ممکن ہو گی ۔ حماد اظہر اس کیلئے خصوصی مبارک کے مستحق ہیں۔