آج کا دن پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق غضب کئے ہوئے ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

81

کوئٹہ۔ 05 فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ آج کا دن پوری دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق غضب کئے ہوئے ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حصول ضرور ملے گا اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو کشمیر کے مسئلے پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، کشمیریو ں کی بے شمار قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،بھارتی قبضے کیخلاف جدوجہد اپنی منزل حاصل کرلے گی ۔