اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج کل وہ لوگ بھی حج سبسڈی پر دکھی ہیں جن کو محلے کی مسجد کا محل وقوع بھی معلوم نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل کے حج سبسڈی کے حوالے سے ٹویٹ کے ردعمل میں اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی حج کے لئے آپ کا جذبہ دیکھ کر۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے آج کل وہ لوگ بھی حج سبسڈی پر دکھی ہیں جنہیں اپنے محلے کی مسجد کا محل وقوع کا بھی پتا نہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بہرحال آپ چونکہ ایک ذہین شخص ہیں، آپ کی اطلاع کے لئے سعودی عرب کی حکومت نے حج ٹیکسز اور اخراجات میں اضافہ کیا ہے، جس کی وجہ سے حج اخراجات میں اضافہ ناگزیر ہوا ہے۔