آج کے فیصلے سے اس بات کی امید اور بھی مضبوط ہو گئی ہے کہ مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

73
مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کیس میں دو فریق تھے، ایک ارشد ملک جنہیں آج سزا ملی اور دوسرے مریم نواز، ناصر بٹ ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد اس بات کی امید اور بھی مضبوط ہو گئی ہے کہ مریم نواز اور ناصر بٹ کو بھی سزا مل سکتی ہے اور ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سزا دینے یا نہ دینے کا فیصلہ تو اعلی عدلیہ ہی کرے گی۔