آخری ٹیسٹ، انگلش بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کی اننگز کے سکور 277 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی

90
West Indies and England
West Indies and England

سینٹ لوشیا ۔ 11 فروری (اے پی پی) انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی، انگلش باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت میزبان ٹیم انگلینڈ کی اننگز کے سکور 277 رنز کے جواب میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 277 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ بین سٹوکس 79 اور بٹلر 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، کیمارﺅچ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ مارک ووڈ اور معین علی کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث میزبان ٹیم لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 154 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کیمپ بیل نے 41 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز انگلش باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور اس کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ انگلینڈ نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بناکر میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں مجموعی طور پر 142 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا دوسرا روز باﺅلرز کے نام رہا اور 16 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ دیکھی۔ برنز 10 اور جیننگ 8 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ گراس آئس لٹ میں جاری آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرا انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 231 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو بٹلر 67 اور سٹوکس 62 رنز پر کھیل رہے تھے۔ بٹلر انگلینڈ کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں بغیر کسی رن کا اضافہ کئے گبرائل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ انکے بعد سٹوکس کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 79 رنز بناکر کیمارﺅچ کی گیند پر ڈاﺅرچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ انکے بعد کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 277 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیمارﺅچ نے چار جبکہ گبرائل، جوزف اور پال نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں انگلش باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت میزبان ٹیم 154 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، اس کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ کیپ بیل 41 ڈاﺅرچ 38 رنز بناسکے، کیمارﺅچ نے ناقابل شکست 16رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارک ووڈ نے پانچ، معین علی نے چار جبکہ براڈ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کے خلاف 142 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ اس کی 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ برنز 10 اور جیننگ 8 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ میچ کا دوسرا روز باﺅلرز کے نام رہا اور 16 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ دیکھی۔ انگلینڈ کی میزبان ٹیم کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔