آذربائیجان نے پاکستان کو 2027 تک چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا

221
آذربائیجان نے پاکستان کو 2027 تک چاول کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):آذربائیجان کی حکومت نے پاکستان سے چاول کی درآمد پر 31 دسمبر 2027 تک کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ایک ٹویٹ کے مطابق پاکستان سے آذربائیجان کو چاول کی درآمد 31 دسمبر 2027 تک کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے اس اعلان سے تجارتی ٹرن اوور میں نمایاں اضافہ ہوگا اور دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔