26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںآر پی او راولپنڈی کی سربراہی میں عوام کے مسائل حل کرنے...

آر پی او راولپنڈی کی سربراہی میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔25اگست (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا۔ اس موقع پر ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے جنہیں آر پی او راولپنڈی نے نہایت توجہ سے سنا اور موقع پر موجود افسران کو ہدایت جاری کیں۔آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ تمام درخواستوں پر شفاف اور بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے

اور مقررہ ٹائم فریم میں تفصیلی رپورٹ بھجوائی جائے۔شہریوں کو کھلی کچہری کے ذریعے انصاف کی فراہمی ایک آسان، شفاف اور موثر ذریعہ ہے جس کے ذریعے عوامی مسائل براہ راست سنے جاتے ہیں،کھلی کچہریوں کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہو اور شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ آر پی او نے تھانہ سٹی،گنجمنڈی اور رتہ امرال کا وزٹ کیا اور وزٹ کے دوران فرنٹ ڈیسک،حوالات،ریکارڈ سمیت تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

- Advertisement -

 

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں