ڈیرہ غازی خان۔ 07 دسمبر (اے پی پی):آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجادحسن خان اور کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس میں جملہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران ،ڈپٹی کمشنرز، سکیورٹی ایجنسیز کے ڈویژنل سربراہان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران راجن پور کچہ، ٹرائی بارڈر ایریا بالخصوص پنجاب ، خیبرپختونخواہ بارڈر پرسیکورٹی اقدمات سمیت ریجن بھر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور تھریٹ الرٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔پنجاب خیبر پختونخواہ بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کے خطرہ کے پیش نظر صوبائی سرحدی پوسٹوں کی سخت سکیورٹی اور موثر نگرانی کو یقینی بنانے اور سرحدی علاقوں میں پولیس ،رینجرز، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ سرچنگ کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔
تمام تر مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے آر پی او کیپٹن نے کہا کہ ٹرائی بارڈر ایریاز بالخصوص پنجاب ، خیبر پختونخواہ بارڈر پر چیک پوسٹوں کی سکیورٹی کو انتہائی الرٹ رکھا جائے اور داخلی و خارجی راستوں کی مکمل نگرانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کےہمراہ سرچنگ اور کومبنگ آپریشن جاری رکھے جائیں۔انہوں کہا کہ کچہ کے علاقے میں چیک پوسٹوں کی سخت سکیورٹی کو یقینی بناتے ہوئے فورس کی مومنٹ کے دوران ایس او پی پر عمل درآمد کیا جائے ۔ غیر ملکی بلخصوص چائینز شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کے 8 حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے، منظم حکمت عملی سے آئندہ بھی دشمن کو پسپا کرتے رہیں گے۔
اجلاس کے دوران کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے ہدایات جاری کیں کہ راجن پور میں وی وی آئ پیز کی آمد کے پیش نظرفول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ بارڈر ملٹری پولیس کے زیر انتظام علاقہ میں سکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر کیا جائے اور کوہ سلیمان رینج، بین الصوبائی چیک پوسٹوں،پہاڑی دروں کی نگرانی کرائی جائے ۔ سوئی کشمور روڈ پر سیکورٹی اقدامات میں مزید بہتری لائی جائے۔