آرتھر فلز نےجاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

92
آرتھر فلز نےجاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
آرتھر فلز نےجاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹوکیو۔2اکتوبر (اے پی پی):فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 20 سالہ فرانسیسی ٹینس سٹار نے ہم وطن حریف کھلاڑی ز یوگو ہمبرٹ کو شکست دے کر کیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اے ٹی پی کے زیراہتمام جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز اور ان کے ہم وطن حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ آمنے سامنے تھے ۔ 20 سالہ آرتھر فلز نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کے ہی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو 7-5، 6-7(6-8) اور 3-6 سے شکست دے کر اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس فتح کے بعد آرتھر فلز کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

فرانس کے آرتھر فلز نے تین گھنٹے اور چار منٹ کی مزاحمت کے بعد ہم وطن حریف کھلاڑی کو شکست دی۔ آرتھر فلز کا رواں سال کا یہ دوسرا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔