آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان کے علاقہ آسمان منزہ کے قریب شیروانگی کے علاقہ کا دورہ

128
ispr
ispr

راولپنڈی۔23اگست (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن ایجنڈے کے تحت کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے ساتھیوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کا ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک ان کا تعاقب کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ کے قریب شیروانگی کے علاقے کا دورہ کیا جہاں کل پاک فوج کے 6 جوان دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہیدہوئے تھے۔

شیروانگی آمد پر آرمی چیف کو موجودہ انٹیلی جنس اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے نے علاقے میں تعینات افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں اور پاکستان میں مکمل امن و استحکام کی واپسی تک ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔