آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف کی ملاقات

83

راولپنڈی ۔ 27 مئی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے ان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ازبکستان ایک دوست ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون نہ صرف خطہ میں امن و استحکام کو بہتر بنانے میں مددگار ہوگا بلکہ اس سے اقتصادی خوشحالی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ازبکستان کے نائب وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے اور خطہ میں امن و استحکام میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔