آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی قیادت میں وفدکی ملاقات ،آئی ایس پی آر

76

راولپنڈی ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر سینٹ کام جنرل کینتھ مکینزی کی قیادت میں امریکی وفد نے پیر کو ملاقات کی ہے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اس موقع پر خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔