34.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع...

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا کی ملاقات

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا کی ملاقات ۔ دفاعی‘سلامتی دوطرفہ تعاون اور علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔ 27 مارچ (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نوسیوی ماپیسا نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی، سلامتی دوطرفہ تعاون اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ قبل ازیں نوسیوی ماپیسا جی ایچ کیو پہنچیں تو انہوں نے یادگار شہداءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں