آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بدین کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

179
ISPR
ISPR

راولپنڈی۔23ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف نے ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرہ افراد کے ساتھ گذارا ،انہوں نے ملکانی ضلع بدین میں پاک فوج کی ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے بدین اور اسکے ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا ۔ انہوں نے کراچی میں کاروباری برادری کے ساتھ بھی ملاقات کی۔آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ مختلف قدرتی آفات بشمول ملک میں حالیہ سیلاب کے دوران کاروباری برادری نے مدد کی ہے ۔

کاروباری برادری نے محفوظ ماحول کی فراہمی اور معاشی خوشحالی کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بھر پور معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔