آرینا سبالینکا ، کوکو گف اور پاؤلا بدوسا گیبرٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

123
Australian Open Tennis Women's Singles

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ، امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا گیبرٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد روسی حریف میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی 20 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سوئس حریف کھلاڑی بلیندا بنکک کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹڑ فائنل رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد روس کی حریف کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹاپ سیڈڈ ،دفاعی چیمپئن کا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں مقابلہ پھر روسی حریف کھلاڑی سے ہوگا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار کوکو گف نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس حریف کھلاڑی بلیندا بنکک کو 7-5، 2-6 اور 1-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپین کی پاؤلا بدوسا گیبرٹ نےبھی چوتھا رائونڈ عبور کرلیا ، انہوں نے سربین حریف کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ کو 1-6 اور 6-7(2-7)سے شکست دی۔