آزادریاست جموں وکشمیرکا76واں یوم تاسیس سب ڈویژن شاردا میں ملی جوش وخروش کیساتھ منایاگیا

124
یوم تاسیس

نیلم۔24اکتوبر (اے پی پی):آزادریاست جموں وکشمیرکا76واں یوم تاسیس ریاست بھر کی طرح سب ڈویژن شاردا میں ملی جوش وخروش اور تجدید عہد کیساتھ منایاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر راجہ اسد علی جبکہ صدارت پرنسپل بوائز ڈگری کالج راجہ بشیر خان نے کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 24اکتوبر1947کوظالم ڈوگرہ حکمرانوں کے تسلط کیخلاف کشمیری مسلمانوں نے مسلح جدوجہد کرکے ریاست کاایک حصہ آزاد کرایا۔آزادی ہزار نہیں لاکھ نعت ہے ۔آزادی کی نعت کافلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے پوچھو۔آج ہمارے ظاہری جل و جلال عہدے اورآزاد بولنا ہماری آزادی کی مرہون منت ہے۔ تقریب کے آ اغاز میں ریاست وقومی پرچم کشائی کی گئی مہمان خصوصی اور صدرت تقریب نے پرچم کشائی کی۔

بچوں نے قومی نغمے پیش کی۔ طلباء کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ نعت،حمد اور تقریر کے مقابلہ جات ہوئے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کوبتایاکہ ہمارے آباو اجداد نے آزادی کیلئے جو کوششیں کیں تھیںآج ہم ان میں ازادی سے سانس لے رہے ہیں جو ہمارے لیے قابل فخر بات ہے مقررین نے مقبوضہ کشمیر کی ازادی، پاکستان کی سلامتی اور فلسطین کے مسلمانوں کی ازادی اور ازادکشمیر کے کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی۔

تقریب میں عوامی نمائندوں، انجن تاجران، سول سوسائٹی طلباء وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے کمانڈنگ آفیسر شاردا، پرنسپل راجہ بشیر، وائس چیئرمین نثاراحمدخان، صدر معلم سردار انور ودیگر نے خطاب کیا۔