آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں، وزیر مملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ

88

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر حق، سچ کیلئے قربانیاں دینے والے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین ہے، میڈیا کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح اور قلم کے مزدوروں کے حالات کار بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ شہداءصحافت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔