آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری

138
Ahsan Zafar Bakhtavari,
سوشل میڈیا کے ذریعے منشیات کی سمگلنگ کے روک تھام کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):تمام پاکستانیوں کو 78ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،14 اگست پاکستان کی تاریخ کا درخشاں باب ہے ،آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے قوم کو78ویں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان کو آزاد مملکت بنایا تھا، 14 اگست آزادی کیلئے دی جانے والی ہمارے آباو اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان ہماری شناخت ہے اور اسکے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں ،آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ بہتر فیصلے کرکے ملک کومعاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ہی ہم اصل آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو آگے لے جانے کیلئے مزید محنت اور تعمیری کام کرنے پڑیں گے ،آئیں آج کے دن ہم سب یہ عہد کریں کہ ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کریں گے،پاکستان کو نہ صرف ایک عظیم مملکت بنائیں گے بلکہ اس کا نام دنیا بھر میں روشن کرینگے۔

احسن بختاوری نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوںاور بہنوں کو بھی یاد رکھیں ،آئیں سب جشن آزادی کے موقع پر وطن کی مٹی کو حقیقت میں سرسبز بنانے کا عزم کریں،پودا لگائیں اور اسکو تناور درخت بنانے تک اسکی حفاطت کریں،آئیں وطن کا قرض اتاریں، مٹی کا قرض اتاریں۔