آزادی پسند رہنماﺅں ، تنظیموں کا شہید غلام محمدخان کو خراج عقیدت

150

آزادی پسند رہنماﺅں ، تنظیموں کا شہید غلام محمدخان کو خراج عقیدت
بے گناہ کشمیریوں کا قتل نام نہا د بھارتی جمہوریت کے چہرے پر دھبہ ہے،حریت کانفرنس
سرینگر ۔ 18 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماﺅں اور تنظیموں نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے معمر کشمیری غلام محمد خان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سرینگرکے رہائشی 75سالہ غلام محمد خان رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے چلائے گئے آنسو گیس کا ایک گولہ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے اور وہ جمعرات کی صبح سرینگر کے صورہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں غلام محمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز کو نہتے کشمیریوںکے قتل کی چھٹی دی گئی ہے۔