میکسیکن سٹی۔ 7 اپریل (اے پی پی) وکٹوریہ آزارینکا اور گربین مگروزا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مونٹیری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں، آزارینکا نے تین برس بعد ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ میں سنگلز ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنلز میں بیلاروس کی سٹار کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک آزارینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر کو زبردست مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 6-1 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے سیمی فائنل میں اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا نے سلواکین کھلاڑی مگڈالینا ریبریکووا کو 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔