اقوام متحدہ ۔ 22 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس ،ترکی اور ایران کے زیر اہتمام قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں آئندہ ہفتے ہونے والی شام امن بات چیت کی حمایت کردی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس سے آئندہ جنیوا امن مذاکرات پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔