ویانا ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) آسٹریا میں اتوار کو عوام نے صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریا میں صدر کا عہدہ رسمی ہے، تاہم اس انتخاب میں بائیں بازو کے سابق سیاست دان رہنما الیگزینڈر فان ڈیر بیلین کا مقابلہ عوامیت پسند رہنما نوبیرٹ ہوفر سے ہے۔ مہاجرین اور یورپ مخالف رہنما ہوفر کے مقابلے میں فان ڈیر بیلین کو آسٹریا کے لیے ایک امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔