آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری

178
آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری

کرائسٹ چرچ۔9مارچ (اے پی پی):آسٹریلوی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 94 رنز کی برتری کے ساتھ 256 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

، مارنس لابوشین نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 7 وکٹیں حاصل کیں ، نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا لیے

، کین ولیمسن 51 اور ول ینگ ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، ٹام لیتھم 65 اور ریچن روندرا 11 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، مچل سٹارک اور پیٹ کمنز نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔