- Advertisement -
کینبرا۔6مئی (اے پی پی):آسٹریلیا کے جنوبی ساحل پر پھنسی وہیلزمیں سے 4 ہلاک ہو گئی ہیں ۔ شنہو ا نے مغربی آسٹریلوی حکام کے حوالے سے بتایا کہ پرتھ سے 400 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہاؤس بیچ پر سات وہیلزپائی گئیں جن میں سے 4 رات کو ہلاک ہوگئیں۔محکمہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پرکشش مقامات (ڈی بی سی اے )نے اس بات کی تصدیق کی کہ چار وہیلز( جو سمندری ڈولفن کی ایک قسم ہیں )راتوں رات مر گئیں جبکہ منگل کی صبح تک تین ساحل سمندر پر زندہ تھیں۔ڈی بی سی اے کے ترجمان نے کہا کہ عملہ جائے وقوعہ پر موجود ہے اور صورتحال کا جائزہ لے کرطریقہ کار کا تعین کر رہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593104
- Advertisement -