آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) سے شروع ہوگا

74
Australia and West Indies
Australia and West Indies

برسبین۔24جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل)جمعرات سے 29 جنوری تک دی گابا ،برسبین میں کھیلا جائے گا۔میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ اس سے قبل کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیامیں کرکٹ آسٹریلیا الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیل چکی ہے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ مہمان ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز کریگ براتھویٹ کریں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے دی گابا برسبین میں شروع ہوگا۔ \