ایپوہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) آسٹریلیا پچیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا نیا چیمپئن بن گیا، آسٹریلوی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں حریف بھارتی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے ہرا کر ریکارڈ نویں بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کریگ تھامس اور میٹ گوہڈز نے 2، 2 گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ہفتہ کو ملائیشیا میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو با آسانی 4-0 گولز سے ہرا کر ریکارڈ نویں بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،