آسٹریلیا نے تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی

57
Cricket Australia
Cricket Australia

میلبورن ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کلین سویپ کرلی، ڈیوڈ وارنر عمدہ بیٹنگ کی بدولت میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، مہمان ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 142 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے کینگروز کو میچ میں کامیابی کےلئے 143 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں میزبان ٹیم نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ڈیوڈ وارنر نے اپنی عمدہ بلے بازی کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ناقابل شکست نصف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور مسلسل تیسری مرتبہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان آرون فنچ 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کوسال پریرا کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ جمعہ کو میلبورن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت آئی لینڈرز ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بناکر آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 143 رنز کا ہدف دیا۔ کوسال پریرا 57 اور فرنینڈو 20 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔