23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںآسٹریلیا نے پانچویں بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا، بھارت...

آسٹریلیا نے پانچویں بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا، بھارت کو 85 رنز سے ذلت آمیز شکست

- Advertisement -

میلبورن۔ 8 مارچ (اے پی پی)آسٹریلیا نے بھارت کو 85 رنز سے شکست دے کر پانچویں بار آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا، آسٹریلیا نے فیصلہ کن معرکہ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 184 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، بیتھ مونی اور الیزا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں، بھارتی ویمن ٹیم پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دیپتی شرما 33 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں، میگن شوٹ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، الیزا ہیلی کو میچ اور بیتھ مونی کو سیزیر کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا، اتوار کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلوی کپتان میگ لیننگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، اوپنرز بیتھ مونی اور الیزا ہیلی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 115 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، الیزا ہیلی نے 39 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے، بیتھ مونی نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، دیپتی شرما نے 2 وکٹیں حاصل کیں، بھارت ویمن بڑے ہدف کے تعاقب میں دبائو کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 99 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، دیپتی شرما 33، ویدا کرشنمورتھی 19 اور ریچا گوش 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، میگن شوٹ نے 4 اور جیس جونیسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، الیزا ہیلی کو بہترین پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا، میزبان ٹیم نے پانچویں بار ٹی 20 عالمی کپ کا ٹائٹل جیتنے پر خوب جشن منایا، واضح رہے کہ آسٹریلیا کو 7 میں سے 5 ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192102

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں