وانکھیڈے ۔23دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا ویمنز نے بھارت ویمنز کے خلاف واحد ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنا لیے اور اسے 46 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے
، تاہیلہ میک گراتھ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 73 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں ایلیز پیری 45 ، بیتھ مونی 33 اور ایلیزا ہیلی 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں ، اینابیل سدرلینڈ 12 اور ایشلی گارڈنر 7 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، سنیہ رانا اور ہرمنپریت کوہر نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں
، اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 187 رنز کی برتری کے ساتھ 406 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، دیپتی شرما نے 78 ، سمرتی مندھانہ نے 74 اور جمائما روڈریگز نے 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ایشلی گارڈنر نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔