آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 120 ہو گئی

92

سڈنی۔ 14 نومبر (اے پی پی)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے ،حکام نے جھاڑیوں میں لگی آگ کے پھیلنے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کو شدید خشک، گرم اور تیزا ہوا کا سامنا ہے اور اس باعث جھاڑیوں میں لگی آگ اب شدید تر ہو گئی ہے۔ڈیڑھ ہزار سے زائد عملہ آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔گزشتہ روز آگ بجھانے والا ایک ہیلی کاپٹر بھی گرکر تباہ ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ جنگلات میں چھ درجن سے زائد مقامات پر مسلسل آگ لگی ہوئی ہے۔