نیو یارک ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) ہیومن رائٹس واچ نے آسیان کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات کے حل کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے یہ درخواست ایسے وقت میں کی ہے جب آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس میانمار کے قدیم دارالحکومت ینگون میں ہونے والا ہے۔انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے آسیان کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ ینگون اجلاس کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات ختم کرنے کے لیے کسی راہ حل تک پہنچنے کی کوشش کریں۔ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ سیٹلائٹ سے حاصل تصاویر سے نشاندھی ہوتی ہے کہ راخائن میں مسلمانوں کے قتل عام اور ان کے گھروں کو جلائے جانے میں میانمار کی فوج اور حکومت ملوث ہے۔