30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسیان کے وزرائے خزانہ کا اجلاس

آسیان کے وزرائے خزانہ کا اجلاس

- Advertisement -

فرینکفرٹ ۔ 5 مئی (اے پی پی) جنوب مشرقی ایشیاءکے مختلف ملکوں کی تنظیم آسیان کے وزرائے خزانہ کا اجلاس جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق آسیان کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے سربراہوں نے جرمنی کے شہر فرنکفرٹ میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ اپنے مشترکہ اجلاس میں اقتصادی جمود اور منڈیوں میں عدم استحکام کے موقع پر علاقے میں مالی ذریعے کو تحفظ فراہم کئے جانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ اقتصادی ترقی کی شرح کو بہتر بنانے کے لئے تمام توانائیوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ تنظیم آسیان میں انڈونیشیا، ملائشیا، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، برونئی، ویتنام،لاو¿س، میانمار اور کمبوڈیا شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3571

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں